Imran series Road Side Story(روڈ سائیڈ سٹوری).pdf

 0098-Imran series by mazhar kaleen M -Road Side Story(روڈ سائیڈ سٹوری).pdf



0098-Imran series by mazhar kaleen M -Road Side Story(روڈ سائیڈ سٹوری).pdf



Book Size: 3.2 MB

Pages: 173

File Format: PDF




A few things 
Dear readers 
Assalam o alaykum ! 

Here is a unique and new style of story. As my aim is always to present a novel style story, this time read a completely unique style of story. This story has a beautiful combination of action and suspense. You will definitely like it immensely. will come . This time I want to present a detailed letter from a respected reader. So that you can also know in which resurrection my name comes.


Detailed letter from dear reader. 

Hon'ble Zafar iqbal Mufti Sahib from Madina Town Faisalabad has written a critical letter spread over two page size. It is the opening sentence. I am very sorry to say that you have suffered from the following weaknesses. In this sentence, the word "weakness" is noteworthy and the details of the weaknesses are listed in this way.


Description of weaknesses. 

First weakness. You have made Imran from a human to a jinn or something supernatural. He fought fifty men at a time He subdues them.

Second weakness: Imran was not hit anywhere except his arm and legs. 

Third weakness: Why are only Julia and Tanveer the target of Imran's pranks? 

Fourth weakness :- Imran has now become an employee of Fayaz. In two or three novels he works only for this. 

Fifth weakness. Imran is now catching the drug organizations, so he should be transferred to the police. 

Sixth weakness, this is the scientific age, science has progressed a lot but not as much as science has done in your novels. 

The seventh weakness. There is a lack of action and an excess of suspense in your novels.


Appreciation of novels. 

After enumerating these weaknesses, the last paragraph reads as follows. Halq Moat is a very good novel. I like it very much. In addition, I Shalmak, Nakable tasker mujrim. Radmidosa. Fast Action, Lady Eagles and Adhura Formula are the best novels I have read. Dear readers, this was the list of weaknesses. Which I have fallen victim to.


Responding to weakness is weakness itself. 

Now what can I say, yes, I want to give a detailed answer to the letter of Mr. Zafar iqbal Mufti Sahib, but I feel very weak in every way, and to answer a weakness is a weakness in itself, and it may be that the list of weaknesses is like this. I kept growing go Therefore, in relation to all these weaknesses, it can be said that why Imran has finally become a secret agent. He could have opened a shop of wisdom and sold the medicine of strength. I hope that honorable Zafar iqbal Mufti will consider it. 

Peace be upon you




چند باتیں
محترم قارئین
السلام وعلیکم

 

ایک منفرد اور نئے انداز کی کہانی پیش خدمت ہے۔چونکہ میرا مقصد ہمیشہ  نئے سے نئے انداز کی کہانی پیش کرنا ہوتا ہے اس لئے اس بار بالکل انوکھے انداز کی کہانی پڑھیئے اس کہانی میں ایکشن اور سسپنس کا خوبصورت امتزاج آپ کو یقیناً بے پناہ پسند آئے گا ۔

اس بار ایک محترم قاری کا تفصیلی خط پیش کرنا چاہتا ہوں ۔ تاکہ آپ کو بھی معلوم ہو سکے کس قیامت کے نامے میرے نام آتے ہیں ۔


محترم قاری کا تفصیلی خط۔

مدینہ ٹاؤن فیصل آباد سے محترم ظفراقبال مفتی صاحب نے دوجہازی سائز کے صفحات پر پھیلا ہوا ایک تنقیدی خط لکھا ہے۔ اس کا ابتدائی فقرہ ہے ۔ مجھے نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آپ درج ذیل کمزوریوں کا شکار ہوگئے ہیں ۔ اس فقرے میں لفظ کمزوری قابل غور ہے اور کمزوریوں کی تفصیل کچھ اس طرح سے درج کی گئی ہے ۔


کمزوریوں کی تفصیل۔

پہلی کمزوری ۔ آپ نے عمران کو انسان سے جن یا کوئی مافوق الفطرت چیز بنادیا ہے ۔ وہ ایک وقت میں پچاس آدمیوں سے لڑ

کر ان کو زیر کر لیتا ہے

دوسری کمزوری : ۔ عمران کو  بازو اور ٹانگوں کے علاوہ گولی کہیں اور نہیں لگی ۔

تیسری کمزوری:۔ صرف جولیا اور تنویر ہی عمران کے مذاق کا نشانہ کیوں بنتے ہیں۔

چوتھی کمزوری :- عمران اب فیاض کا ملازم ہوگیا ہے۔ دو تین ناولوں میں وہ صرف اسی کے لئے کام کرتا ہے۔

پانچوی کمزوری ۔ عمران اب منشیات کی تنظیموں کو ہی پکڑواتا پھر رہا ہے اس لئے اس کا ٹرانسفر پولیس میں ہونا چاہئے۔

چھٹی کمزوری ، یہ سائنسی دور ہے سائنس نے بہت ترقی کی ہے لیکن اتنی نہیں کی جتنی آپ کے ناولوں میں سائنس نے کی ہے ۔

ساتویں کمزوری ۔ آپ کے ناولوں میں ایکشن کی کمی اور سسپنس کی زیادتی ہوتی جارہی ہے ۔


ناولوں کی تعریف۔

 ان کمزوریوں کی گنتی کے بعد آخری پیرا یوں درج ہے۔

حلق موت بہت اچھا ناول ہے۔ مجھے بیحد پسند آیا ہے۔ اس کے علاوہ میں نے باگوپ،

شلماک، ناقابل تسخیر جرم۔ ریڈمیڈوسا . فاسٹ ایکشن، لیڈی ایگلز اور ادھورا فارمولا پڑھے ہیں بہترین ناول ہیں۔

تو محترم قارئین کرام تو یہ تھی کمزوریوں کی فہرست ۔ جن کا  میں شکار  ہو گیا ہوں۔


کمزوری کا جواب دینا تو بذات خود کمزوری ہے۔

اب میں کیا کہوں جی تو چاہ رہا ہے کہ محترم ظفراقبال مفتی صاحب کے خط کا تفصیلی جواب دیا جائے لیکن مجھے ہرکمزوری بے حد کمزور محسوس ہورہی ہے اور کمزوری کا جواب دینا تو بذات خود کمزوری ہے اور ہو سکتا ہے کہ اس طرح کمزوریوں کی فہرست میں مزید اضافہ ہوتا چلا

جائے۔ اس لئے ان ساری کمزوریوں کے سلسلے میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ عمران آخر سیکریٹ ایجنٹ کیوں بن گیا ہے ۔ وہ حکمت کی دکان کھول کر طاقت کی دوائی بھی تو فروخت کر سکتا تھا مجھے امید ہے کہ محترم ظفراقبال مفتی  اس پر غور فرمائیں گے۔

والسلام


Direct Download

Download File


Read Online









No comments:

Post a Comment