099-Imran series Great Fight(گریٹ فائٹ).pdf

 0099-Imran series Great Fight(گریٹ فائٹ).pdf



0099-Imran series Great Fight(گریٹ فائٹ).pdf




Book Size: 4.9 MB

Pages: 177

File Format: PDF





Few things

Dear Readers:-
may peace be upon you !

Ali Imran and Major Pramod are two prominent characters of spy literature, the style of performance and working fields of both characters are different. It was very difficult to happen, but sometimes situations and events happen that the working field of both becomes common, so the current novel is also based on this common field.


Clash between Major Pramod and Imran.

Both prominent characters have not only come together to protect the interests of their respective countries but have come against each other and the victory of one has to become the defeat of the other. Major Pramod, whose intelligence, lightning speed and unique way of working, has brought him to a very prominent and unique position among the D-agents of the whole world, and the name of Major Pramod has become synonymous with victory and success, and on the other hand, Pakshiya Secret Service. Ka Ali Imran - Invincible and Invincible Imran. Against which, if there were big winners, the meaning of the word victory would have been forgotten.


A blind sea of ​​living blood and death.

And when both of them fought so fiercely and fiercely that both Ali Imran and Major Parmod knew the real meaning of the word fight for the first time. Such a clash, such a contest that the living and the living have drowned in the blind sea of ​​blood and death, then the name of this terrible contest is: Great Fight: I am sure that every word of this novel written in a unique style will earn you full tribute. will I will wait for your opinion.




چند باتیں

محترم قارئین :-
اسلام علیکم !
علی عمران اور میجر پرمود جاسوسی ادب کے دو نمایاں کردار ہیں دونوں کرداروں کا انداز کارکردگی اور ورکنگ فیلڈز جدا جدا ہیں علی عمران کا تعلق سیکریٹ سروس سے ہے جبکہ میجر پرمود ملٹری انٹیلی جنس کا ڈی ایجنٹ ہے اس لئے دونوں کا کسی ایک ٹریک پر اکٹھے ہونا خاصا مشکل تھا لیکن بعض اوقات حالات و واقعات ایسے ہوجاتے ہیں کہ دونوں کا ورکنگ فیلڈ مشترکہ ہوجاتا ہے چنانچہ موجودہ ناول بھی اس مشترکہ فیلڈ پرمبنی ہے۔

میجر پرمود اور عمران کا ٹکراؤ۔

دونوں نمایاں کردار اپنے اپنے ملک کے مفادات کا تحفظ کرنے کیلئے نہ صرف اکھٹے ہوئے ہیں بلکہ ایک دوسرے کے مقابل آگئے ہیں اور ایک کی فتح دوسرے کی شکست بن جانی ہے ۔ میجر پرمود جس کی ذہانت برق رفتاری اور کام کر نے کے منفرد انداز نے اسے پوری دنیا کے ڈی ایجنٹوں میں انتہائی ممتاز ومنفرد مقام پر پہنچا دیا ہے اور میجر پرمود کا نام فتح و کامیابی کے ہم معنی بن چکا ہے اور دوسری طرف پاکیشیا سیکرٹ سروس کا علی عمران - ناقابل شکست اور ناقابل تسخیر عمران۔۔۔ جس کے مدمقابل اگر بڑے بڑے فاتح لفظ فتح کا معنی بھول جایا کرتے تھے ۔

جیتے جاگتے خون اور موت کا اندھا سمندر۔

اور جب ان دونوں کا مقابلہ ہوا ایسا زبردست اور بھرپور کہ دونوں علی عمران اور میجر پرمود کو لفظ مقابلے کا اصل مطلب پہلی مرتبہ معلوم ہوا۔ ایسا ٹکراؤ ایسا مقابلہ کہ جیتے جاگتے خون اور موت کے اندھے سمندر میں ڈوبتا چلا گیا ہو تو اس خوفناک مقابلے کا نام بنتا ہے :گریٹ فائٹ: مجھے یقین ہے کہ اس منفرد انداز میں لکھے گئے ناول کا ہرلفظ آپ سے بھرپور خراج تحسین حاصل کرے گا
۔
آپ کی آرا کا منتظر رہوں گا ۔


Direct download

Download File

Read Online

Easy download









Imran series Road Side Story(روڈ سائیڈ سٹوری).pdf

 0098-Imran series by mazhar kaleen M -Road Side Story(روڈ سائیڈ سٹوری).pdf



0098-Imran series by mazhar kaleen M -Road Side Story(روڈ سائیڈ سٹوری).pdf



Book Size: 3.2 MB

Pages: 173

File Format: PDF




A few things 
Dear readers 
Assalam o alaykum ! 

Here is a unique and new style of story. As my aim is always to present a novel style story, this time read a completely unique style of story. This story has a beautiful combination of action and suspense. You will definitely like it immensely. will come . This time I want to present a detailed letter from a respected reader. So that you can also know in which resurrection my name comes.


Detailed letter from dear reader. 

Hon'ble Zafar iqbal Mufti Sahib from Madina Town Faisalabad has written a critical letter spread over two page size. It is the opening sentence. I am very sorry to say that you have suffered from the following weaknesses. In this sentence, the word "weakness" is noteworthy and the details of the weaknesses are listed in this way.


Description of weaknesses. 

First weakness. You have made Imran from a human to a jinn or something supernatural. He fought fifty men at a time He subdues them.

Second weakness: Imran was not hit anywhere except his arm and legs. 

Third weakness: Why are only Julia and Tanveer the target of Imran's pranks? 

Fourth weakness :- Imran has now become an employee of Fayaz. In two or three novels he works only for this. 

Fifth weakness. Imran is now catching the drug organizations, so he should be transferred to the police. 

Sixth weakness, this is the scientific age, science has progressed a lot but not as much as science has done in your novels. 

The seventh weakness. There is a lack of action and an excess of suspense in your novels.


Appreciation of novels. 

After enumerating these weaknesses, the last paragraph reads as follows. Halq Moat is a very good novel. I like it very much. In addition, I Shalmak, Nakable tasker mujrim. Radmidosa. Fast Action, Lady Eagles and Adhura Formula are the best novels I have read. Dear readers, this was the list of weaknesses. Which I have fallen victim to.


Responding to weakness is weakness itself. 

Now what can I say, yes, I want to give a detailed answer to the letter of Mr. Zafar iqbal Mufti Sahib, but I feel very weak in every way, and to answer a weakness is a weakness in itself, and it may be that the list of weaknesses is like this. I kept growing go Therefore, in relation to all these weaknesses, it can be said that why Imran has finally become a secret agent. He could have opened a shop of wisdom and sold the medicine of strength. I hope that honorable Zafar iqbal Mufti will consider it. 

Peace be upon you




چند باتیں
محترم قارئین
السلام وعلیکم

 

ایک منفرد اور نئے انداز کی کہانی پیش خدمت ہے۔چونکہ میرا مقصد ہمیشہ  نئے سے نئے انداز کی کہانی پیش کرنا ہوتا ہے اس لئے اس بار بالکل انوکھے انداز کی کہانی پڑھیئے اس کہانی میں ایکشن اور سسپنس کا خوبصورت امتزاج آپ کو یقیناً بے پناہ پسند آئے گا ۔

اس بار ایک محترم قاری کا تفصیلی خط پیش کرنا چاہتا ہوں ۔ تاکہ آپ کو بھی معلوم ہو سکے کس قیامت کے نامے میرے نام آتے ہیں ۔


محترم قاری کا تفصیلی خط۔

مدینہ ٹاؤن فیصل آباد سے محترم ظفراقبال مفتی صاحب نے دوجہازی سائز کے صفحات پر پھیلا ہوا ایک تنقیدی خط لکھا ہے۔ اس کا ابتدائی فقرہ ہے ۔ مجھے نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آپ درج ذیل کمزوریوں کا شکار ہوگئے ہیں ۔ اس فقرے میں لفظ کمزوری قابل غور ہے اور کمزوریوں کی تفصیل کچھ اس طرح سے درج کی گئی ہے ۔


کمزوریوں کی تفصیل۔

پہلی کمزوری ۔ آپ نے عمران کو انسان سے جن یا کوئی مافوق الفطرت چیز بنادیا ہے ۔ وہ ایک وقت میں پچاس آدمیوں سے لڑ

کر ان کو زیر کر لیتا ہے

دوسری کمزوری : ۔ عمران کو  بازو اور ٹانگوں کے علاوہ گولی کہیں اور نہیں لگی ۔

تیسری کمزوری:۔ صرف جولیا اور تنویر ہی عمران کے مذاق کا نشانہ کیوں بنتے ہیں۔

چوتھی کمزوری :- عمران اب فیاض کا ملازم ہوگیا ہے۔ دو تین ناولوں میں وہ صرف اسی کے لئے کام کرتا ہے۔

پانچوی کمزوری ۔ عمران اب منشیات کی تنظیموں کو ہی پکڑواتا پھر رہا ہے اس لئے اس کا ٹرانسفر پولیس میں ہونا چاہئے۔

چھٹی کمزوری ، یہ سائنسی دور ہے سائنس نے بہت ترقی کی ہے لیکن اتنی نہیں کی جتنی آپ کے ناولوں میں سائنس نے کی ہے ۔

ساتویں کمزوری ۔ آپ کے ناولوں میں ایکشن کی کمی اور سسپنس کی زیادتی ہوتی جارہی ہے ۔


ناولوں کی تعریف۔

 ان کمزوریوں کی گنتی کے بعد آخری پیرا یوں درج ہے۔

حلق موت بہت اچھا ناول ہے۔ مجھے بیحد پسند آیا ہے۔ اس کے علاوہ میں نے باگوپ،

شلماک، ناقابل تسخیر جرم۔ ریڈمیڈوسا . فاسٹ ایکشن، لیڈی ایگلز اور ادھورا فارمولا پڑھے ہیں بہترین ناول ہیں۔

تو محترم قارئین کرام تو یہ تھی کمزوریوں کی فہرست ۔ جن کا  میں شکار  ہو گیا ہوں۔


کمزوری کا جواب دینا تو بذات خود کمزوری ہے۔

اب میں کیا کہوں جی تو چاہ رہا ہے کہ محترم ظفراقبال مفتی صاحب کے خط کا تفصیلی جواب دیا جائے لیکن مجھے ہرکمزوری بے حد کمزور محسوس ہورہی ہے اور کمزوری کا جواب دینا تو بذات خود کمزوری ہے اور ہو سکتا ہے کہ اس طرح کمزوریوں کی فہرست میں مزید اضافہ ہوتا چلا

جائے۔ اس لئے ان ساری کمزوریوں کے سلسلے میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ عمران آخر سیکریٹ ایجنٹ کیوں بن گیا ہے ۔ وہ حکمت کی دکان کھول کر طاقت کی دوائی بھی تو فروخت کر سکتا تھا مجھے امید ہے کہ محترم ظفراقبال مفتی  اس پر غور فرمائیں گے۔

والسلام


Direct Download

Download File


Read Online









Imran series Agent From Powerland(ایجنٹ فرام پاور لینڈ).pdf

 

0097-Imran series Agent From Powerland(ایجنٹ فرام پاور لینڈ).pdf



0097-Imran series Agent From Powerland(ایجنٹ فرام پاور لینڈ).pdf



Book Size: 4.7 MB

Pages: 99

File Format: PDF




A few things 
Dear readers! 

Assalamualaikum, here is a story from the Powerland series In relation to Powerland, the readers wrote thousands of letters without exaggeration, in which each one insisted that future stories in relation to Powerland should be written as soon as possible. I'm glad readers enjoyed the Powerland series immensely What did you like? And some readers have been persistently insisting that stories be written on Powerland continuously and for a long time. But since that is not possible.


Highly dangerous agent. 

And Powerland is an organization that cannot be summed up in a couple of stories. That's why I will keep writing different stories on this topic from time to time. And when it is appropriate, perhaps the end will be revealed. The present story is an interesting story of Powerland series in A very dangerous agent is hired by Powerland to kill Imran and Pakishia Secret Service.


Both Imran and Pakistan's Secret Service were stunned. 

This dangerous agent really possessed the skills to defeat Imran and the entire Secret Service. And the manner in which he began to work upon his arrival at Pakishia resulted I was really shocked by both Imran and Pakistan Secret Service. The Powerland agent, possessing intelligent speed and fearsome abilities, actually left Imran and Pakishia Secret Heads helpless under the influence of his immense abilities. But what could be the end of this terrible collision is that the end is the opposite of your expectations. So it is better that you read it and enjoy the ending yourself. I am sure that this story based on action and suspense will be yours Will meet high standards. 

Peace be upon you





چند باتیں
محترم قارئین !


السلام وعلیکم ، پاور لینڈ کے سلسلے کی ایک کہانی پیش خدمت ہے

پاورلینڈ کے سلسلے میں قارئین نے بلامبالغہ ہزاروں خطوط لکھے جن میں ہر ایک میں یہی اصرار ہوتا تھا کہ پاورلینڈ کے سلسلے میں آئندہ کہانیاں جلدازجلد لکھی جائیں ۔ مجھے خوشی ہے کہ قارئین نے پاورلینڈ کے سلسلے کو بے پناہ

پسند کیا ہے۔ اور بعض قارئین کا تو مسلسل اصرار رہا ہے کہ پاورلینڈ پر مسلسل اور طویل عرصے تک کہانیاں لکھی جائیں۔ لیکن چونکہ ایسا ممکن نہیں ہے۔


انتہائی خطرناک ایجنٹ۔

اور پاورلینڈ ایک ایسی تنظیم ہے جس کا اختتام ایک دو کہانیوں میں نہیں کیا جاسکتا۔ اس لئے اس سلسلے پر وقتاً فوقتاً مختلف انداز کی کہانیاں لکھتا رہوں گا۔ اور جب مناسب ہو گا تو شائد اس کا اختتام بھی سامنے آجاتے ۔موجودہ کہانی پاورلینڈ کے سلسلے کی ایک دلچسپ کہانی ہے جس میں

پاور لینڈ کی طرف سے ایک انتہائی خطرناک ایجنٹ کو پاکیشا بیجاگیا ہے۔تاکہ وہ عمران اور پاکیشیا سیکریٹ سروس کا خاتمہ کر سکے۔ 


عمران اور پاکیشیا سیکریٹ سروس دونوں ہی بوکھلا کر رہ گئے۔

یہ خطرناک ایجنٹ واقعی ایسی صلاحیتوں کا مالک تھا کہ عمران اور پوری سیکریٹ سروس سے ٹکرا سکے۔ اور اس نے پاکیشیا پہنچ کر جیں انداز میں کام شروع کیا اس کے نتیجے

میں واقعی عمران اور پاکیشیا سیکریٹ سروس دونوں ہی بوکھلا کر رہ گئے ۔ ذہین تیز رفتار اور خوفناک صلاحیتوں کے مالک پاور لینڈ کے ایجنٹ نے درحقیقت عمران اور پاکیشیا سیکرٹ سروں کو اپنی بے پناہ صلاحیتوں کے حصار میں بےبس کر کے رکھ دیا۔ لیکن اس خوفناک ٹکراؤ کا انجام کیا ہوسکتا ہے کہ یہ انجام آپ کی توقعات کے برعکس ہو۔ اس لئے بہتر یہی ہے کہ آپ اسے پڑھ کر خود ہی اس کے انجام سے لطف اندوز ہوں ۔

یقین ہے کہ بھرپور  ایکشن اور سپنس پر مبنی یہ کہانی آپ کے

اعلی معیار پر پوری اترے گی ۔

والسلام



Direct Download

Download File

Read Online
Download and Read

Imran series Agent From Powerland(ایجنٹ فرام پاور لینڈ).pdf






Imran Series Lancer Five(لانسر فائیو) .pdf

 0096-
Imran Series Lancer Five(لانسر فائیو) .pdf



0096-Imran Series Lancer Five(لانسر فائیو) .pdf



Book Size: 2.8 MB

Pages: 141

File Format: PDF




A few things
 Dear readers! 
may peace be upon you

The new novel is in your hands. In this novel, a tour agent attracts Imran with his rich skills. And then begins a deadly and nerve-wracking battle between the super-agile Lancer Five and the invincible Ali Imran, whose every moment proves to be more torturous than the doomsday. A completely different and unique method of crime is used in this story.



A special breed of monkey "Captain" 


For the first time, a special breed of monkey "Captain" appears and this unique monkey with extraordinary abilities not only makes Ali Imran dance to his cues. Rather, Imran and all members of Pakeshiya's secret service are forced to obey the monkey's orders. And this monkey of extraordinary abilities forced Ser Agent Lancer Five Ali Imran and Pakishia Secret Service to lick the wounds of failure in a moment. In this sense, this novel has a very unique and unique style that you will definitely like.



Letters from readers. 

Finally, read the letter of a reader so that you too can know from which doomsday these letters come to my name. Mr. Muhammad Shahid writes from Sargodha. Isn't there a criminal who will keep Imran and the members of the Secret Service on their toes and make Imran wonder what defeat tastes like by defeating him one after another?



Defeat automatically turns into victory. 

In the service of honorable Shahid Sahib, it is submitted that defeat is the name of losing courage. And when a person goes to the field for the sake of his country's safety, honor and glory, then the word defeat automatically turns into victory. Imran does not fight criminals for his own personal property He is not working for personal ego. In view of this, the security of our country is honor and greatness. And defeat becomes a meaningless word before the emotions of such a person. Hope you understand must have gone.
Peace be upon you



چند باتیں
محترم قارئین!۔
 اسلام علیکم


نیا ناول آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔ اس ناول میں ایک سیر ایجینٹ اپنی بھر پور صلاحیتوں کے ساتھ عمران سے آٹکراتا ہے۔ اور پھر سپر ایجئیٹ لانسرفائیو اور ناقابل تسخیر علی عمران کے درمیان ایک ایسی جان لیوا اور اعصاب شکن جنگ کا آغاز ہوتا ہے کہ جس کا ہر لمحہ قیامت سے بھی زیادہ عذاب ناک ثابت ہوتا ہے۔ اس کہانی میں جرائم کے بلکل الگ اور منفرد انداز کے طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔


مخصوص نسل کا بندر  کپتان

 پہلی بار ایک مخصوص نسل کا بندر "کپتان" سامنے آتا ہے اور غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک یہ انوکھا بندر نہ صرف علی عمران کو اپنے اشاروں پر ناچنے کے لئےمجبور کر دیتا ہے۔ بلکہ عمران اور پاکیشیا سیکریٹ سروس کے تمام ارکان بندر کے احکامات کی تعمیل پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ اور اسی غیرمعمولی صلاحیتوں کے بندر  نے سیر ایجینٹ لانسرفائیو علی عمران اور پاکیشیا سیکریٹ سروس کو ایک لمحے میں ناکامی کے زخم چاٹنے پرمجبور کر دیا ۔ اس لحاظ سے یہ ناول انتہائی منفرد اور انوکھے انداز کا ہے جسے آپ یقینا پسند کریں گے ۔


قارئین کے خط۔
آخر میں ایک قاری کا خط بھی ملاحظہ کر بیجیے تا کہ آپ کو بھی معلوم ہو سکے کہ کس قیامت کے یہ نامے میرے نام آتے ہیں۔
سرگودھا سے جناب محمد شاہد صاحب لکھتے ہیں۔ کیا کوئی ایسا مجرم نہیں جو عمران اور سیکریٹ سروس کے ممبران کو انگلیوں پر نچائے اور عمران کو پے در پے شکست دے کر یہ سوچنے پر مجبور کردے کہ شکست کا مزہ کیسا ہوتا ہے۔


شکست خودبخود فتح میں تبدیل۔
محترم شاہد صاحب کی خدمت میں عرض ہے کہ شکست نام ہے ہمت ہارنے کا۔جذبوں کے ماند پڑ جانے کا۔ اور جب کوئی شخص اپنے ملک کی سلامتی عزت عظمت کی خاطر جان کی بازی لگا کر میدان میں اترتا ہے تو پھر لفظ شکست خودبخود فتح میں تبدیل ہوجا تا ہے۔ عمران مجرموں سے اپنی ذات کے لئے نہیں ٹکراتا۔وہ ذاتی جائیداد یا
ذاتی اناء کی خاطر کام نہیں کر رہا ہوتا ۔ اس کے پیش نظر اپنے ملک کی سلامتی عزت اور عظمت  ہوتی ہے ۔
 اور ایسے شخص کے جزبوں کے سامنے شکست ایک بے معنی لفظ بن جاتا ہے۔ امید ہے آپ سمجھ
گئے ہوں گے۔
والسلام



Direct Download
Download File

Read Online

Download and Read

Imran Series Lancer Five(لانسر فائیو) .pdf


Imran series Halka Mout + Way to Action + Top Target.pdf

 0092-0093-0094-0095- Halka Mout + Way to Action + Top Target.pdf



0092-0093-0094-0095- Halka Mout + Way to Action + Top Target.pdf




Book Size: 11.7 MB

Pages: 560

File Format: PDF







A few things 
Dear readers! 
may peace be upon you ! 

The new novel of Imran series "Halqa Mot" is in your hands. Death Circle is a secret organization of Jews spread all over the world, whose aim is to destroy the Islamic countries of the world and establish the Jewish empire and Jewish power over the whole world. The branches of this terrible organization were working in every country of the world and especially in the Islamic countries to continue the terrorist activities.


Imran's death warrant. 

Imran and the circle of death clash started from the previous novel Dark Club. All the Dark Club activities were against Freddie in his country. But Imran got the map of the secret headquarters of the circle of death from Faridi and then the branch of the circle of death in Pakishia was destroyed by Imran. So the death circle headquarters of Imran's death Permit issued.


A nerve-wracking and soul-shattering battle begins. 

And then the circle of death fell madly on Imran, the fearsome murderer And from here a terrible nerve-wracking and soul-shaking war began, the end of which will shake your nerves. Secret Service members Safdar and Captain Shakeel were subjected to inhuman and horrific torture. Tiger was hanged in the most gruesome manner. Julia had to fight to the death in front of Secret Service members and Imran.


Rana House was blown up by rockets. 

Imran, Joseph and Joanna were showered with terrifying rockets. Rana House was blown up with rockets, the entire house was blown up with missiles to kill Imran. Because the dreaded killers of the Circle of Death used every horrible tactic they could to kill Imran. But what happened? The most instructive and soul-shaking end Who won the final victory and how? You will get the answer only after reading the novel. However, I am sure that you will not be able to forget this unique story based on the height of action and suspense. I will wait for your opinion. 
Peace be upon you




چند باتیں
محترم قارئین
 اسلام علیکم 



عمران سیریز کا نیا ناول "حلقه موت" آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔
حلقه موت پوری دنیا میں پھیلے ہوئے یہودیوں کی ایک ایسی خفیہ تنظیم ہے جس کا مقصد دنیا بھر کے اسلامی ممالک کا خاتمہ کر کے یہودی سلطنت اور پوری دنیا پر یہودی اقتدار کا قیام ہے ۔ اس خوفناک تنظیم کی شاخیں دنیا کے ہر ملک میں اور خصوصا اسلامی ممالک میں دہشت پسندانہ سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے کام کر رہی تھیں۔

 

عمران کی موت کا پروانہ۔

گذشتہ ناول ڈارک کلب سے عمران اور حلقہ موت کا ٹکراؤ شروع ہوا۔ ڈارک کلب کی تمام سرگرمیاں فریدی کے خلاف اس کے ملک میں تھیں۔ لیکن فریدی سے حلقہ موت کے خفیہ ہیڈ کوارٹر کا نقشہ عمران نے حاصل کر لیا اور پھر پاکیشیا میں موجود حلقہ موت کی شاخ عمران کے ہاتھوں تہس نہس ہو گئی۔ چنانچہ حلقہ موت کے ہیڈ کوارٹر نے عمران کی موت کا
پروانہ جاری کر دیا۔


اعصاب شکن اور روح کو لرزا دینے والی جنگ کا آغاز۔

اور پھر حلقہ موت کے خوف ناک قاتل عمران پر دیوانہ وار ٹوٹ
پڑے اور یہیں سے خوفناک اعصاب شکن اور روح کو لرزا دینے والی ایسی جنگ کا آغاز ہوا کہ جس کا انجام آپ کے اعصاب کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دے گا ۔ سیکریٹ سروس کے ممبران صفدر اور کیپٹن شکیل غیرانسانی اور خوفناک تشدد کی زد میں آگئے. ٹائیگر کو انتہائی عبرت ناک انداز میں پھانسی پر چڑھا دیا گیا۔جولیا کو سیکریٹ سروس کے ممبران اور عمران کے سامنے موت کی بھیانک جنگ لڑنی پڑی ۔


رانا ہاؤس کو راکٹوں سے اڑا دیا گیا۔

 عمران ،جوزف اور جوانا پر خوف ناک راکٹوں کی بارش کر دی گئی۔ رانا ہاؤس کو راکٹوں سے اڑا دیا گیا عمران کو قتل کرنے کے لئے پوری کوٹھی کو میزائلوں سے اڑا دیا گیا ۔ غرضیکہ حلقہ موت کے خوف ناک قاتلوں نے عمران کو قتل کرنے کے لئے ہر وہ خوفناک حربہ استعمال کیا جو ان کے بس میں تھا۔ لیکن انجام کیا ہوا ؟
انتہائی عبرت انگیز اور روح کو لرزا دینے والا انجام آخری فتح کس کے حصے میں آئی اور کیسے؟
اس کا جواب آپ کو ناول پڑھنے پر ہی ملے گا۔ البتہ مجھے یقین ہے کہ ایکشن اور سسپنس کے عوج پر مبنی یہ منفرد کہانی آپ مدتوں بھلا نہ سکیں گے۔
آپ کی آرأ کا منتظر رہوں گا ۔
والسّلام




Direct Download

Download File

Read Online


Read and download















Imran Series Dark Club(ڈارک کلب).pdf

 

0091  Imran Series Dark Club(ڈارک کلب).pdf



Imran Series Dark Club(ڈارک کلب).pdf




Book Size: 2.3 MB

Pages: 183

File Format: PDF



A few things. 
Dear readers! 
may peace be upon you . 

The new novel "Dark Club" is in your hands. It is a joint work of Imran and Faridi Hameed. This time, a terrible international organization of Jews, Circle of Death, has entered the arena. An organization whose poisonous roots are spread all over the world. The "Dark Club" is also one of the hundreds of poisonous organizations in the circle of death. This organization came to Faridi's country for a mission.


Clash with Imran. 

Dark Club comes to clash with Faridi but he agrees Say or the misfortune of Dark Club that Imran is also present in Faridi's country. So, in the competition of Dark Club, along with Faridi and Hameed, Imran also has to come on the set as a guest actor. And you already know that even if Imran is a guest actor. He only convinces himself. So, Dark Club is a novel in which the abilities of both Faridi and Imran come to the fore. I am sure you will thoroughly enjoy this interesting story.


Finally, see an interesting letter. 

Ms. Nosheen Anjum writes to  Faizabad  that after reading your novels, it feels like your mind is four to five kilos because you don't know where so many things come from and often Imran and Secret Service are like that. They get stuck in a place that death is a few steps away from them. But Imran's ready-made skull and your brain are saved by Imran and the Secret Service in such a way that one has to believe that your brain must be 8-10 kg instead of 4-5 kg.


Scales for weighing intelligence. 

So, readers, you have read the letter of Mrs. Nosheen Anjum, who has invented a scale for weighing intelligence. Until Imran and the Secret Service got into trouble, the weight of the author's brain was four to five kilograms, and where the Secret Service got into trouble, the weight reached eight to ten kilograms. It will go away. And then Mrs. Nosheen Anjum will be left sitting with empty scales. That is why I can submit this That please lighten the weight and spare my mind from being spoiled and from depriving other readers of the pleasure of reading the novel. 

Peace be upon you 





چند باتیں۔
محترم قارئین!
اسلام علیکم ۔

نیا ناول "ڈارک کلب“ آپ کے ہاتھوں میں ہے ۔ یہ عمران اور فریدی حمید کا مشترکہ کارنامہ ہے ۔ اس بار یہودیوں کی ایک خوفناک بین الاقوامی تنظیم حلقہ موت میدان میں آئی ہے۔ ایک ایسی تنظیم جس کی زہریلی جڑیں  پوری دنیامیں پھیلی ہوئی ہیں ۔ "ڈارک کلب" بھی حلقہ موت کی سینکڑوں زہریلی تنظیموں میں سے ایک تنظیم ہے ۔ یہ تنظیم ایک مشن کیلئے فریدی کے ملک میں آئی۔


عمران سے ٹکراؤ۔

ڈارک کلب آئی تو فریدی سے ٹکراؤ کے لئے ہے لیکن اسے اتفاق

کہیے یا ڈارک کلب کی بدقسمتی کہ عمران بھی فریدی کے ملک میں موجود ہوتا ہے۔ چنانچہ ڈارک کلب کے مقابلے میں فریدی اور حمید کے ساتھ ساتھ عمران کو بھی بطور مہمان اداکار سیٹج پر آنا پڑتا ہے۔ اور یہ تو آپ بہرحال جانتے ہی ہیں کہ عمران چاہے مہمان اداکار ہی کیوں نہ ہو۔ وہ اپنے آپ کو منوا ہی لیتا ہے ۔

چنانچہ ڈارک کلب ایک ایسا ناول ہے جس میں فریدی اور عمران دونوں کی صلاحیتیں ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر سامنے آتی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اس دلچسپ کہانی سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوں گے۔


آخر میں ایک دلچسپ خط بھی ملاحظہ کر لیجئے ۔

محترمہ نوشین انجم فیض آباد لیہ سے لکھتی ہیں کہ آپ کے ناول پڑھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کا دماغ چار پانچ کلو   کا تو ہو گا ہی کیونکہ اس میں نجانے اتنی باتیں  کہاں سے آجاتی ہیں اور اکثر اوقات تو عمران اور سیکریٹ سروس ایسی جگہ پھنس جاتے ہیں کہ موت ان سے چند قدم کے فاصلے پر ہوتی ہے ۔ لیکن بھلا ہو عمران کی ریڈی میڈ کھوپڑی اور آپ کے دماغ کا کہ عمران اور سیکریٹ سروس کو اس طرح بچا لاتے ہیں کہ انسان کو ماننا ہی پڑ تا ہے کہ آپ کا دماغ چار پانچ کلو کی بجائے آٹھ دس کلو کا تو ضرور ہوگا ۔


ذہانت کو تولنے کا ترازو۔

تو قارئین آپ نے محترمہ نوشین انجم کا خط پڑھ لیا جنہوں نے ذہانت کو تولنے کا ترازو ایجاد کر لیا ہے ۔ جب تک عمران اور سیکرٹ سروس کی مشکل میں نہ پھنسے تو مصنف کے دماغ کا وزن چار پانچ کلو اور جہاں سیکرٹ سروس مشکل میں پھنس جاۓ وہاں وزن آٹھ دس کلو تک پہنچ گیا اگر وزن بڑھنے کی رفتار یہی رہی تو یقینا ایک روز دماغ اس وزن سے چٹخ ہی جائے گا ۔ اور پھر محترمہ نوشین انجم صاحبہ خالی ترازو لئے بیٹھی رہ جائیں گی۔ اس لئے میں تو یہی عرض کر سکتا ہوں

کہ برائے کرم وزن کے باٹ ہلکے کرا کر میرے دماغ کو چٹخنے اور دوسرے قارئین کو ناول پڑھنے کے لطف سے محروم رکھنے سے بچا لیجئے۔


والسّلام 


Direct Download

Download File

Read Online


Read and Download






Imran Series Shooting Power(شوٹنگ پاور)pdf

 

0090  Imran Series Shooting Power(شوٹنگ پاور)pdf



0090  Imran Series Shooting Power(شوٹنگ پاور)pdf




Book Size: 3.3 MB

Pages: 91

File Format: PDF


A few things
 Dear Readers -
may peace be upon you! 

The new novel Shooting Power is here for your reading. In modern times, action is preferred in detective stories Is ... Murder and robbery. Stories full of fighting and running Good detective stories are considered. But despite this, a large number of readers also like purely detective stories. A story in which mental warfare is on the rise.


Blameless crime. 

The plan of the crime should be very untouched and unblemished, the suspense should be increasing moment by moment and the criminals should complete the crime due to their mental abilities in such a way that no one should even point a finger at anyone. The perpetrators of this story also entered the country of Imran with a similar plan of crime. A very untouched and spotless plan and then that plan was completed in a very beautiful and untouched manner.


A great challenge for Imran's mental abilities. 

Such a wonderful project became a great challenge for Imran's mental abilities. How did Imran face this challenge? And in the end, the decisive status was achieved in this wonderful comparison of the mental abilities of the criminals and Imran. You will know the details by reading the story - but I must say that this story is written out of the ordinary. A purely detective story written in a very unique style will definitely meet your standards. Please let me know your opinion. 

Peace be upon you.


Download other books and videos




چند باتیں 
محترم قارئین -
سلام مسنون !


نیا نادل شوٹنگ پاور آپ کے مطالعے کے لئے حاضر ہے ۔ موجودہ دور میں جاسوسی کہانیوں میں ایکشن کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے ۔۔۔ قتل وغارت ۔ مار دھاڑ اور بھاگم دوڑ سے بھر پور کہانیاں اچھی جاسوسی کہانیاں سمجھی جاتی ہیں ۔ لیکن اس کے باوجود قارئین کی ایک بہت بڑی تعداد خالصتا جاسوسی کہانیوں کو بھی پسند کرتی ہے۔ ایسی کہانی جس میں ذہنی جنگ عروج پر ہو ۔


بے داغ جرم۔



 جرم کا منصوبہ انتہائی اچھوتا اور بے داغ ہو سسپنس لمحہ لمحہ بڑھتا چلا جائے اور مجرم اپنی ذہنی صلاحیتوں کی بنا پر جرم کو اس انداز میں مکمل کر لیں کہ کسی کی طرف انگلیاں اٹھانے کی بھی نوبت نہ آئے ۔ جرم کا ایک ایسا ہی منصوبہ اس کہانی کے مجرم بھی اپنے ہمراہ لیکر عمران کے ملک میں وارد ہوئے ۔انتہائی اچھوتا اور بے داغ منصوبہ اور پھر وہ منصوبہ بڑے خوبصورت اور اچھوتے انداز میں مکمل کر لیا گیا ۔



عمران کی ذہنی صلاحیتوں کے لئے ایک بہت بڑا 

چیلنج۔



ایک ایسا شاندار منصوبہ تو عمران کی ذہنی صلاحیتوں کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج بن گیا عمران نے اس چیلنج کا سامنا کیسے کیا۔ اور آخر میں مجرموں اور عمران کی ذہنی صلاحیتوں کے اس شاندار تقابلے میں فیصلہ کن حیثیت کے حاصل ہوئی ۔ اس کی تفصیل تو آپ کہانی کو پڑھ کر ہی جان سکیں گے - بہرحال اتنا ضرور کہوں گا کہ یہ کہانی عام ڈگر سے ہٹ کر لکھی گئی ہے۔ انتہائی منفرد انداز میں لکھی گئی خالصتا جاسوسی کہانی آپکے معیار پر یقینا پورا اترے گی۔

اپنی آرأ سے ضرور مطلع کیجئے گا۔

والسلام


Direct Download

Download File


Read Online



Read and Download






Imran Series Trench Fire ٹرنچ فائر.pdf

 


0089-Imran Series Trench Fire ٹرنچ فائر.pdf





0089-Imran Series Trench Fire ٹرنچ فائر.pdf





Book Size: 3.5 MB

Pages: 170

File Format: PDF





A few things
 Dear readers!

may peace be upon you. The new novel Trench Fire is in your hands. This time, three international criminal organizations of the world stormed Imran's country to get a formula. One of them was the mafia, and when Super Fiyaz is compared to these organizations, The result is obvious, this time Imran got badly trapped in the circle of Super Fayyaz's aid.


Abduction of Imran And Super Fayyaz

And then both Imran and Super Fayyaz were kidnapped and reached the headquarters of a terrible mafia-like organization. In this headquarters, from where a living person, let alone his soul, could not come out. What was the "trench fire", what happened to Imran and members of the Secret Service and Super Fayyaz? You will know all these details only after reading the novel. However, I must say that "Trench Fire" is a novel that you will like in every way.


Your letters 

Dear readers, your letters keep reaching me and every letter insists that the answer to our letters should be given in the preface, but you yourself know that all the letters, on the one hand, if the readers of the letters received in a week If I write only the name in the foreword, this foreword will spread to almost half of the novel and thus this foreword will not remain anyway. However, it can be called pre-narrative.


Every reader's letter should be answered in the preface

That is why I have decided to give a reply to each reader's letter in the foreword. Today's letter is not the one written by Mr. Gul Muhammad Pathan from Government High School Sultankot, District Shikarpur (Sindh). He wrote his letter After mentioning the immense popularity of the novels, two requests are made that Imran is now old so he should get married now and he and his friends are anxiously waiting for Imran's marriage and the second request is That Tanveer has started getting angry more than necessary, so he should be overhauled.


Imran's marriage 

So in the service of Mr. Gul Muhammad Pathan Sahib, if Imran is really old then who would be ready to marry an old man like Imran by buying skins from the market instead of waiting for him to eat. . Who is also desperately unemployed and lives in Mange's flat. In our society only rich old people Marriage takes place and Imran has become old when he cries for not having that wealth.
As far as the overhauling of Tanveer is concerned, after overhauling, the vehicles run faster, all the rust etc. is removed, so after overhauling, the speed of Tanveer's anger will increase more. That's why, take it at such a speed. Everyone benefits in this. 

Peace be upon you





چند باتیں
محترم قارئین

اسلام مسنون ۔ نیا ناول ٹرنچ فائر آپ کے ہاتھوں میں ہے۔اس بار ایک فارمولا کے حصول کے  لئے دنیا کی تین بین الاقوامی مجرم تنظیموں نے عمران کے ملک پر دھاوا بول دیا ان میں ایک تنظیم مافیا تھی اور جب ان تنظیموں کے مقابلے میں سوپر فیاض ہو تو نتیجہ ظاہر ہے، اس بار عمران سپر فیاض کی امداد کے چکر میں بری طرح پھنس گیا ۔


عمران اور سوپر فیاض کا اغوا

اور پھر عمران اور سوپر فیاض دونوں ہی اغوا ہو کہ مافیا جیسی خوفناک تنظیم کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔ اس ہیڈ کوارٹر میں جہاں سے زندہ انسان تو ایک طرف اس کی روح بھی باہر نہ نکل سکتی تھی ۔"ٹرنچ فائر"کیا تھا ، عمران اور سیکریٹ سروس کے ارکان اور سوپر فیاض کا کیا حشر ہوا؟
ان سب کی تفصیلات تو آپ کو ناول پڑھنے کے بعد ہی معلوم ہوں گی۔ البتہ اتنا ضرور کہوں گا کہ "ٹرنچ فائر" ایک ایسا ناول ہے جو ہر لحاظ سے آپکو پسند آئے گا۔


آپ کے خطوط

محترم قارئین آپ کے خطوط تو برابر میرے پاس پہنچتے رہتے ہیں اور ہر خط میں اصرار ہوتا ہے کہ ہمارے خطوط کا جواب پیش لفظ میں دیا جانے لیکن آپ تو خود جانتے ہیں کہ سارے خطوط تو ایک طرف اگر ایک ہفتے میں ملنے والے خطوط کے قارئین کے صرف نام ہی پیش لفظ میں لکھ دوں تو یہ پیش لفظ تقریبا آدھے ناول تک پھیل جائے گا اور اس طرح یہ پیش لفظ تو بہرحال نہ رہے گا۔ البتہ اسے پیش داستان تو کہا جا سکتا ہے۔ 
ہربار ایک قاری کے خط کا جواب پیش لفظ میں دیا جائے
اس لئے میں نے میں فیصلہ کیا ہے کہ ہربار ایک قاری کے خط کا جواب پیش لفظ میں دیا جائے ۔آج جو خط پیش ہے وہ نہیں محترم گل محمد پٹھان نے گورنمنٹ ہائی سکول سلطان کوٹ ضلع شکار پور (سندھ) سے لکھا ہے۔ انہوں نے اپنے خط
ناولوں کی بے پناہ پسندیدگی کا ذکر کرنے کے بعد دو فرمائشیں کی ہیں کہ عمران اب بوڑھا ہو گیا ہے اس لیے اب اس کی شادی ہونی چاہیئے اور وہ اور اسکے دوست عمران کی شادی کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں اور دوسری فرمائش یہ ہے کہ تنویر کواب غصہ ضرورت سے زیادہ آنے لگ گیا ہے اس لئے اس کی اوور ہالنگ کرا دی جائے ۔


عمران کی شادی

تو جناب گل محمد پٹھان صاحب کی خدمت میں جوابا عرض ہے کہ اگر واقعی عمران بوڑھا ہوگیا ہے تو پھر آپ اس کی شادی کے چھوہارے کھانے کے انتظار کرنے کی بجائے بازار سے خرید کر خود ہی کھالیں عمران جیسے بوڑھے سے شادی کرنے پر کون تیار ہوگا۔ جو بے چارہ بیروزگار بھی ہے اور مانگے کے فلیٹ میں رہتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں صرف دولتمند بوڑھوں کی ہی
شادی ہوتی ہے اور اسی دولت کے نہ ہونے کا رونا روتے روتے تو عمران بوڑھا ہوگیا ہے ۔
جہاں  تنویر کی اوور ہالنگ کا تعلق ہے تو اوور ہالنگ کے بعد گاڑیاں تیز چلتی ہیں سب زنگ وغیرہ دور ہو جاتا ہے اس لیئے اوور ہالنگ کے بعد تنویر کے غصہ کی سپیڈ اور زیادہ بڑھ جائے گی۔ اس لئے اتنی سپیڈ  پر ہی گذارہ کر لیجئے۔ اسی میں سب کا فائدہ ہے۔

والسلام


Direct Download

Download File

Read Online
Read and Download













Imran series Red Chief ریڈ چیف.pdf

0087-Imran series Red Chief ریڈ چیف.pdf





Imran series Red Chief ریڈ چیف.pdf


Book Size: 5.4 MB

Pages: 166

File Format: PDF




Your comments and letters

By reading your novels, our mental graph becomes high, that's why I pass in the first division every year and we all wait for our novels as eagerly as a student waits for the result. Recently, when a student got married, the gift she liked the most was a set of your novels. In the end, he expressed the idea that the time will soon come when girls will be given their novels as dowry instead of dowry.


What is my status?

I am grateful to Mrs. Rehana Kausar and her staff that they like my novels. As for my novels to be given as dowry and gifts to the bride, ma'am, I write detective novels and you should leave it to detective novels. It is given as a gift and Bahishti Zewar can only be written by a religious scholar like Maulana Ashraf Ali Thanvi, what is my position compared to them.


I appreciate your respect and opinion

And if you force me to write Behishti Zawar in Imran series, then you will have to write Hazrat Maulana Mazhar Kaleem Qadri Naqshbandi, Warsi etc. instead of Khat Ankal Mazhar Kaleem. And you spend your life remembering the nicknames you have to write in these types of letters. So let the novel remain a detective novel And I have a manifestation. Oh, let it be. I appreciate your respect and opinion. Peace be upon you



آپ کی آراء اور خط

آپ کے ناول پڑھ کر ہمارا ذہنی گراف اونچا ہوجاتا ہے اس لئے میں ہر سال فرسٹ ڈویژن میں پاس ہوتی ہوں اور ہم سب کو اپنے ناولوں کا اس شدت سے انتظار ہوتا ہے جیسے طالبہ کو رزلٹ کا انتظار ہوتا ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہے کہ گذشتہ دنوں ایک سٹوڈنٹ طالبہ کی شادی ہوئی تو شادی پر ملنے والے تحفوں میں انہیں جو تحفہ بہت زیادہ پسند آیا وہ آپکے ناولوں کا سیٹ تھا۔ آخر میں انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ وہ وقت جلد آ جائے گا جب لڑکیوں کو جہیز کی بجائے آپ کے ناول جہیز میں دیئے جائیں گے ۔

میری کیا حیثیت ہے

محترمہ ریحانہ کوثر صاحبہ اور ان کے اسٹاف کا میں مشکور ہوں کہ انہیں میرے ناول پسند آتے ہیں۔ رہ گئی جہیز اور دلہن کو  تحفے میں دیئے جانے والے میرے ناولوں کی بات تو محترمہ میں تو جاسوسی ناول لکھتا ہوں اور آپ اسے جاسوسی ناولوں تک ہی رہنے دیں مجھے بہشتی زیور لکھنے پرمجبور نہ کریں کیونکہ اب کسی کو تو بہشتی زیور جیسی کتاب ہی دلہن کو تحفے میں دی جاتی ہے اور بہشتی زیور تو مولانا اشرف علی تھانوی جیسے عالم دین ہی لکھ سکتے ہیں ان کے مقابلے میں میری کیا حیثیت ہے۔


آپ کے احترام اور آراء کی میں قدر کرتا ہوں

اور اگر آپ نے مجھے عمران سیریز میں بہشتی زیور لکھنے پرمجبور کربھی دیا تو آپ کو خط انکل مظہر کلیم کی بجائے حضرت مولانا مظہر کلیم قادری نقشبندی ، وارثی وغیرہ وغیرہ لکھنا پڑے گا۔ اور اس قسم کے خطوط میں جو القاب لکھنے پڑتے ہیں وہ یاد کرتے کرتے آپ کی عمرگذر جاتی ہے۔ اس لئے ناول کو جاسوسی ناول ہی رہنے دیں
اور مجھے  مظہر کلیم ایم۔ اے ہی رہنے دیں ۔ آپ کے احترام اور آراء کی میں قدر کرتا ہوں۔
والسلام






Direct Download


Download File


Read Online

Read and Download

Imran series Red Chief ریڈ چیف.pdf